میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعفرایکسپریس حملہ،اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ،معروف صحافی کے خلاف مقدمہ

جعفرایکسپریس حملہ،اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ،معروف صحافی کے خلاف مقدمہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں تین مقدمات
جعلی اطلاعات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلا کراداروں کے خلاف پروپیگنڈاکا الزام

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پیکا ایکٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں معروف صحافی اور یوٹیوبرز کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے۔ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کر لیے ہیں، مقدمات میں ملزمان پر جعلی اطلاعات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلا کر ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)کے مطابق مقدمات پیکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں اور ان پر پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کا الزام ہے ۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اکاؤنٹس کے ذریعے کالعدم تنظیم کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے بیرون ملک مقیم معروف صحافی اور یوٹیوبر احمد نورانی، اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے شفیق احمد ایڈووکیٹ اور ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون آئینہ درخانی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوام میں بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور مزید اکاؤنٹس کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے ۔ایف آئی اے نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے پر جو بھی ملوث پایا گیا ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں