میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن،2مغوی بھائی بازیاب

کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن،2مغوی بھائی بازیاب

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

بالائی سندھ کے کچے میں ڈاکووں کے خلاف پولیس کومسلسل جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں کامیابی حاصل،لڈھڑ بیلو سے اغوا ہونے والے دو مغوی بھائی بازیاب کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مغوی دونوں بھائیوں ظہور احمد اوررجب احمد کو ایک روز قبل ڈاکووں نے اغوا کیا تھا۔ مغویوں کی بازیابی آندل سندرانی کے کچے کے علاقے سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔ پولیس خفیہ اطلاع پر جدید اسلحہ کے ہمراہ کچے کے علاقے میں موجود تھی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گھیرا تنگ دیکھ کر کے اغواکار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مغویوں کو تحویل میں لیتے ہوئے بحفاظت تھانے پر لے آئی۔ ضروری کاروائی کے بعد بازیاب ہونے والے دونوں بھائیوں کو ورثاکے حوالے کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں