میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف،سنی اتحاد کونسل میں دوریاں بڑھنے لگیں

تحریک انصاف،سنی اتحاد کونسل میں دوریاں بڑھنے لگیں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان دوریاں بڑھنی لگی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے ایک روز قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد بارے بیان دیتے ہوئے اسے غلطی قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیں شیرانی گروپ کے ساتھ اتحاد کی ہدایت کی تھی جس پر کام بھی جاری تھا مگر پھر اچانک حامد رضا کی جماعت کے ساتھ بات چیت ہونے لگی جبکہ جمعیت علما اسلام شیرانی ہمارے ساتھ غیر مشروط اتحاد کے لیے تیار تھی۔شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر شیرانی گروپ کے ساتھ عمران خان کی ہدایت کے مطابق اتحاد ہوجاتا تو ہمارا انتخابی نشان اور مخصوص نشستیں ہاتھ سے نہیں جاتیں۔پی ٹی آئی رہنما کے اس بیان پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا ناراض ہوگئے اور انہوں نے آج اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے منعقدہ اسلامو فوبیا کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد رضا کو تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ بھی بھیجا گیا تھا جبکہ انہوں نے اظہار خیال بھی کرنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین شیر افضل مروت کے بیان پر ناراض ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں