بھارت میں خواجہ سرائوں کو زبردستی چپل چاٹنے پر مجبورکردیا
شیئر کریں
بھارت میں خواجہ سرائوں کو زبردستی چپل چاٹنے پر مجبور کرنے اور ان کا سر منڈھنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گاں بہوروا میں پیش آیا جہاں 2 خواجہ سراں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ خواجہ سراں کے دو گروپوں کے درمیان علاقائی تنازع کا نتیجہ تھا جہاں نینا اور پایل نامی 2 خواجہ سرا دوسرے گروپ کے علاقے میں جا کر ڈانس کر رہے تھے کہ انہیں مخالف گروپ کے خواجہ سراں نے پکڑ لیا اور اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخالف گروپ کے افراد کی جانب سے نینا اور پایل کو زمین پر بیٹھا دیا گیا اور انہیں چپل پر تھوک کر چاٹنے کیلئے مجبور کیا گیا، صرف اتنا ہی نہیں بعد میں دونوں کا سر بھی منڈوایا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث 5خواجہ سراں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔