میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول کے بعد بجلی مزید مہنگی ، فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے اضافہ

پیٹرول کے بعد بجلی مزید مہنگی ، فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے اضافہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی درخواست منظور کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔چئیرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ اس سرچارج سے سرکلر ڈیٹ کا فلو کنٹرول ہوگا یا 2600 ارب کا اسٹاک بھی کم ہوگا؟ عوام کو بتائیں کہ جو مونسٹر جمع ہوا ہے وہ کہیں نہیں جارہا۔پاور ڈویڑن کا کہنا تھا کہ 209 ارب روپے جو مانگ رہے ہیں اس سے سرکلر ڈیٹ کا فلو کم ہوگا۔ گزشتہ سال سرکلر ڈیٹ 536 بڑھا تھا اور اگلے سال کا اندازہ اتنا ہی ہے۔ تین سو پینتیس ارب روپے میں 126 ارب پی ایچ ایل مارک اپ کے لیے ہے۔چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ مارک اپ کے بعد بجلی کی قیمت 38 روپے تک ہوجائے گی۔ جب بھی قیمت بڑھے گی تو بجلی کی طلب کم ہوگی اور چوری بڑھے گی۔ جس ڈائریکشن میں ہم چل رہے تو پاور سیکٹر میں بہتری نہیں آئے گی۔ممبر نیپرا نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ کو کم کرنے کے لئے وزارت کے پاس کوئی پلان ہی نہیں۔ اگر فیڈر آؤٹ سورس کا ہی پلان ہیتوپھر سرکلر ڈیٹ 3ہزار ارب تک پہنچ جائے گا۔ آپ کے پاس کوئی اسسمنٹ نہیں ہے کہ قیمتیں بڑھنے سے انڈسٹری پر کیا اثر ہوگا۔نیپرا نے کچھ دن پہلے ہی3 روپے 39 روپے کا سر چارج لگایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں