میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مکھی کے دماغ کا سب سے پہلا خاکہ بنا لیا گیا

مکھی کے دماغ کا سب سے پہلا خاکہ بنا لیا گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایک نئی تحقیق کے مطابق محققین نے مکھی کے دماغ کا سب سے پہلا خاکہ بنا لیا ہے۔یونیورسٹی آف کیمبرج اور جان ہوپکنز یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے بنائے گئے اس خاکے میں مکھی کے دماغ کے ہر نیورون واضح دِکھایا گیا ہے اور یہ دِکھایا گیا ہے کہ یہ کس طرح ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نیورو سائنس میں یہ کامیابی ماہرین کو دماغ کی سرگرمی کے نظام کیحقیقی فہم سے مزید قریب کرے گی۔3016 نیورونز کا یہ خاکہ جو مکھی کا دماغ اور اس کے اندر اعصابی راستوں کی تفصیلی سرکٹری بناتا ہے، اس کو کنیکٹوم کہتے ہیں۔محققین کے مطابق یہ اب تک کا پیش کیا جانے والا سب سے بڑا اور مکمل کنیکٹوم ہے۔کسی بھی عضویے کا اعصابی نصاب، بشمول دماغ کے، نیورونز سے بنا ہوتا ہے جو ایک دوسرے سے سناپسز (وہ جوڑ جو نیورونز کو جوڑتے ہیں) سے جڑے ہوتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں