میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری

نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر ی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ زلزلے سے لرز اٹھا، جمعرات کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ کرماڈیک جزائر میں آیا جو نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں تقریبا 1,000 کلومیٹر دور واقع ہے۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے جنوبی بحرالکاہل میں زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر دور واقع ساحلوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے جزائر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں