میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترکیہ میں بارشیں، سیلاب، جاں بحق افراد کی تعداد14ہو گئی، متعدد لاپتہ

ترکیہ میں بارشیں، سیلاب، جاں بحق افراد کی تعداد14ہو گئی، متعدد لاپتہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ترکیہ میں زلزلہ زدہ علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، کیمپوں میں مقیم زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا۔ترکیہ میں زلزلے کے بعد دوسری آفت آگئی، متاثرہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے شہریوں کیلئے مشکلات بڑھادیں، ادیامن اور سینے لورفا میں متعدد گھر ڈوب گئے، انڈر پاسز، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ترکیہ میں سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ امدادی ٹیمیں لاپتہ ہونے والے افراد کوتلاش کر رہی ہیں۔ترکیہ میں فروری میں تباہ کن زلزلے سے 40 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے، لاکھوں افراد بے گھر ہو کر کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں