میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی رضوان فکری قابض مافیا کے خلاف ڈٹ گئے

پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی رضوان فکری قابض مافیا کے خلاف ڈٹ گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ ) بلدیہ عظمیٰ کراچی پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ رضوان فکری قابض مافیا کے خلاف اکیلے ڈٹ گئے سرکاری سطح پر ” سسٹم مافیا / قابض مافیا ” کے خلاف بھرپور عملی کاروائی محض کاغذی دعووں سے آگے نہ بڑھ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی رضوان فکری اور انکی جانثار ٹیم میدان میں ڈٹ گئے رضوان فکری اور انکی ٹیم نے بنائ￿ سرکاری پروٹوکول و سرپرستی کئے علاقے ” سسٹم و لینڈ مافیا ” کے چنگل سے آزاد کرالئے شہری اور معززین میں جوش و خروش رضوان فکری اور انکی ٹیم کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرادی آپریشن میں سرکار کی عدم دلچسپی اور عدم تعاون شہریوں میں شدید غم وغصہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جن میں قابل زکر پولیس اور رینجرز کی عدم دستیابی اعلی حکام کی عدم دلچسپی سے تعبیر کیا جارہا ہئے ان حالات کے باوجود پروجیکٹ ڈائریکٹر اور انکی ٹیم نے میدان سنبھال رکھا ہئے اورنگی پروجیکٹ کے زیر اثر 4 مختلف مقامات پر انسداد تجاوزات کا دبنگ و کامیاب آپریشن۔ قبضہ مافیا کی جانب سے انسداد تجاوزات عملے فائرنگ حملہ تشدد پتھراؤ دھمکیوں کے باوجود پروجیکٹ اورنگی کے ملازمین شیر دل سٹی وارڈنز نے اپنے فرض کی ادائیگی کو جاری رکھا اور اپنی جان و مال کی پرواہ کئے بغیر ” میدان خار دار ” میں ڈٹے رہے یاد رہے کہ جان کی پرواہ کئے بغیر اورنگی پروجیکٹ کے ملازمین اور سٹی وارڈنز چٹان کی مانند کھڑے رہے ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر ” قانون نافذ ” کرنے والے اداروں کی عدم موجودگی کا اعلی سطح پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی جلد متوقع زرائع بتاتے ہیں کہ آئندہ کئے جانے والے آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں جن میں پولیس اور رینجرز کی شمولیت یقینی بنانے کیلے اقدامات کئے جارہیں ہیں اورنگی کے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تن تنہا میدان مارنے کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے خیرمقدمی نعروں کیساتھ کے ایم سی ، پی ڈی اورنگی انکی ٹیم اور سٹی وارڈنز کے حق میں جوشیلے نعرے بلند کئے اسکے علاؤہ اورنگی کے شہریوں کی بڑی تعداد نے خیرمقدمی بینرز کیساتھ بھی اس کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا واضح رہے کہ اورنگی سیکٹر 16 آئی میں آپریشن کے دوران پونے دو ایکڑ اراضی واگزار کرانے کیساتھ سوا ایکڑ پر موجود تعمیرات اور قابضین کو ایک ہفتے میں قبضہ چھوڑنے خالی کرنے کا نوٹس دے دیا۔ دوسرا مقام سیکٹر 6 ایس ٹی 4۔ مہران ہیلتھ کلب کے نام پر قبضہ سابق پی ڈی اورنگی شارق الیاس کی جانب سے الاٹ کی گئی مزکورہ ایمنٹی پلاٹ ایس ٹی 6 پر دکانیں بنائی جانیں لگیں۔ اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان نے بتایا کہ گزشتہ 2 روز قبل ہم نے محکمہ داخلہ سندھ ، ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی ، ایس ایچ اوز ، ڈی سی ویسٹ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ، ایم سی ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی سے سیکورٹی اور عملے کے زریعہ مدد طلب کی تھی، تاہم کوئی مؤثر جواب نہ ملنے پر ہم نے گورنر سندھ کے شکائیتی نمبر 1366 پر رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر گورنر ہاؤس سے بھی تسلی دی گئی کہ ایس ایس پی آفس ریڈر منہاج سے رابطہ کرلیں آپ کو تینوں تھانوں اورنگی ٹاؤن تھانہ ، پاکستان بازار ، اور مومن آباد تھانوں سے پولیس مل جائے گی۔ تاہم 15 مارچ کی صبح سے شام تک تینوں تھانوں کی پولیس نہیں پہنچی نہ ہی رینجرز ٹیم آئی مگر اس کے باوجود ہمارے حوصلے بلند تھے ہماری ٹیم اور سٹی وارڈنز کی ٹیم کے ساتھ بھاری مشینری لے کر 4 مقامات پر کاروائی کی گئی۔ اور تمام قبضے خالی کالیے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں پی ڈی اورنگی رضوان خان نے کہا کہ ہم سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے خالی کرا کر اس کا نیلام عام کرانا چاہتے ہیں تاکہ کے ایم سی کو بہتر آمدنی ہو سکے۔ مگر ہمیں سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ سرکاری اراضی واگزار کرانے میں تمام متعلقہ سیکورٹی اداروں کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے تعاون کرنا چاہیے ایک ضمنی سوال کے جواب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی نے کہا اپنا مشن مکمل کرنے تک وہ اور انکی ٹیم چین سے نہیں بیٹھنے گی اپنے فرائض منصبی اور عہدے سے پاسداری میرا سرمایہ ہئے جس کیلے میں ہر حد تک جاؤنگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں