اتحادی ہمارے اور ایمپائر پاکستان کے ساتھ ہیں،شیخ رشید
شیئر کریں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ اور ایمپائر پاکستان کے ساتھ ہیں،آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں،مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیںجو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔لاہور میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ اتحادی ہمارے ساتھ اور ایمپائر پاکستان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کے حق میں اچھا فیصلہ آئے گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور عمرا ن خان کی طرف ہی آئیں گے۔ایمپائر پاکستان کے ساتھ ہیں۔ تحریک عدم اعتمادکے بجائے کچھ اوربھی نکل سکتاہے ،آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ چودھری برادارن کومشورہ ہے کہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں۔میں مشورہ دے سکتاہوں آگیان کااپنافیصلہ ہے۔جونسلی اوراصلی دوست ہوتاہے وہ ساتھ کھڑاہوتاہے۔مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں۔جو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ جی ڈے اے اور بی این پی حکومت کے ساتھ ہیں ،میرادل کہتا ہے ایم کیو ایم بھی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی،تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اگر کوئی ممبر بک گیا یا کسی نے ہیر پھیر کی تو پھر لگ پتہ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بیوقوفیوں کی وجہ سے عمران خان زیادہ مضبوط ہوئے،عمران خان نے جلسے کرنے میں دیر کی۔اگر عمران خان پہلے یہ جلسے کرتے تو عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی جو کبھی گھر سے باہر نہیں نکلے تھے وہ لوگوں سے ملنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ23سے30مارچ تک زوردار ہفتہ ہوگا۔جوڈو کراٹے کا ہفتہ شروع ہونے والاہے ۔اپوزیشن 23 مارچ کوآئے تحفظ فراہم کریں گے۔اگرکسی کوروکاگیاتومیں ذمہ دارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے 4سال کنفیوژن پھیلانے کے سواکچھ نہیں کیا،4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی باتیں کررہے ہیں،اب مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔ اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانے سے گریزکرے۔ گزارش ہے ملک کوانتشارکی طرف نہ جانے دیں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لاٹھیاں بھگو کے رکھی ہیں،افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں۔لڑائی جھگڑے اور انارکی نہیں ہونی چاہئے۔پاک آسٹریلیا میچ بھی ہے کہ اس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا ہے کہ بلاول سے میرا کبھی بھی جھگڑا نہیں رہا میری بلاول سے پیدائشی صلح ہے۔اللہ نہ کرے کہ پیپلز پارٹی پنجاب فتح کرے، حکومت نے بلاول کا جو لانگ مارچ تھا اس کو زیادہ سیکیورٹی دی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 4 سال میں کنفیوژن پھیلائی ہے، ایک سال الیکشن میں رہ گیا ہے، یہ ساری سامراجی سنڈیاں ڈی چوک میں فارغ ہو جائیں گی، ان کا اوپر والا خانہ خالی ہے، چار مہینے سے آ رہے ہیں، آنے دیں انہیں، کوئی حادثہ ہو گیا تو نقصان اپوزیشن کا ہو گا ۔