میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ ،چین کاتحقیقات کامطالبہ، امریکاخاموش

بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ ،چین کاتحقیقات کامطالبہ، امریکاخاموش

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

چین نے بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیاجبکہامریکا نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے پر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔وزارت خارجہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنائیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت واقعے کا بغور جائزہ لیں۔ایسے واقعات بچنے کے لیے موثر اقدام کیاجائے۔واضح رہے چند روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک اڑتی ہوئی چیز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی ، جو میاں چنوں کے مقام پر گری۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ یہ ایک سوپر سونک پروجیکٹ تھا جو ممکنہ طور پر میزائل تھا اور غیر مسلح تھا ، یہ آبجیکٹ بھارت میں سو کلو میٹر اندر تھا، تبھی ہم نے اسے نوٹس کرلیا،ادھرترجمان امریکی محکمہ خارج نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس میں کہا، بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا۔ معاملے پر اس سے زیادہ بات نہیں کر سکتے، انہوں نے کہاکہ بھارت میں یورینیم چوری اور گرفتاریوں کا علم نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں