میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گجر نالے پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن شفیق موڑ کے قریب مکانات مسمار

گجر نالے پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن شفیق موڑ کے قریب مکانات مسمار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیا ہے،ہیوی مشینری کے ذریعے شفیق موڑ کے قریب پیرکی صبح مکانات کو مسمارکیاگیا، اس موقع پر علاقہ کمینوں کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔خواتین نے احتجاج بھی کیا ،تاہم پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو منتشر کردیا، قبل ازیں گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف این ڈی ایم اے کی ہدایت پر آپریشن کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کیلئے پیرکی صبح سویرے ہی بھاری مشینری پہنچ گئی تھی گجر نالے کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا پہلا حصہ شفیق موڑ سے لنڈی کوتل چورنگی تک کو بنایا گیا ہے ،دوسرا حصہ لنڈی کوتل سے ڈی ایم سی آفس تک کو بنایا گیا ہے جب کہ تیسرا حصہ ڈی ایم سی آفس سے لیاری ندی تک کو بنایا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کو لیاقت آباد، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد آپریشن کے فوکل پرسن مقررکیاگیاہے۔سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کررہے ہیں۔آپریشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز سے بھی مدد طلب کی گئی ہے اس ضمن میں سیکٹر کمانڈر سچل رینجرز کو نفری فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس سے بھی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے سٹی وارڈنز کی بھاری نفری کو بھی طلب کیا گیا ہے آپریشن میں لاجسٹک سپورٹ کو بڑھا دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق ہیوی مشینری، ڈمپر اور مین پاوربھی طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے وقت کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کی ٹیمیں موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق متعلقہ تمام تمام افسران و اہلکار بھی پیر کی صبح 7 بجے گجر نالہ پہنچ گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں