میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں نے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا 2نوجوان شہید، درجنوں زخمی

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں نے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا 2نوجوان شہید، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیان میں دو اورکشمیری نوجوانوں کو شہید اور دھماکہ خیزمواد سے متعد د گھروںکو اڑا دیا ۔فوجیوںنے سوگواران پر گولیوں اور پیلٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے درجنوں کو زخمی کردیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوںکی میتیں ضلع کے علاقے راولپورہ میں گزشتہ تین روز سے جاری تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران تباہ کئے گئے مکانوں کے ملبے سے ملی ہیں۔ ملبے سے دوسرے نوجوان کی لاش ملتے ہی فوجیوںنے سوگواران پر گولیوں اور پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کرکے دودرجن سے زائد افراد زخمی کردئے ۔ تین نوجوانوںجن کی آنکھیں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئی ہیں کی بصارت کھونے کا خدشہ ہے ۔ زخمی نوجوان جن میں سے بیشتر کی عمریں 18سے22سال کے درمیان ہیں سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فوجیوںنے علاقے میں متعدد گھروں کو آگ بھی لگا دی۔ بھارتی فوج کی اس ظالمانہ
کارروائی کے خلاف علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے۔ بھارتی پولیس کے آئی جی وجے کمار نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شہید کئے گئے دونوجوانوںمیں مجاہد کمانڈر ولایت لون المعروف سجاد افغانی شامل ہیں۔ قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔ فوجیوںنے بارہمولہ اور بڈگام کے اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں بھی شروع کیں۔ غلام محمد خان سوپوری، عبدالصمد انقلابی، محمد احسن انتو، جموں و کشمیرڈیموکریٹک فریڈم پارٹی،جموں و کشمیر ماس موومنٹ اور جموں و کشمیریوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ سمیت حریت رہنماؤں، تنظیموں اور انسانی حقوق کارکنوں نے شوپیان میںنوجوانوں کے قتل ،مکانات کو تباہ کرنے اورطاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے پرامن سوگواران پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے خلاف پاسبان حریت جموں و کشمیر نے مظفرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں