میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکا ایک اہلکار شہید، 5 افراد زخمی

اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکا ایک اہلکار شہید، 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران کریکر دھماکہ، رینجرز اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اورنگی ٹاون میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔کریکر دھماکے کے نتیجے میں کل 5 افراد کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔رینجرز اہلکار نے کہا ہے کہ واقعے میں زخمی اور شہید ہونے والے افراد کی تعداد کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔ بتایا گیا ہے کہ رینجرز کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کے دوران نا معلوم شخص نے موٹر سائیکل رینجرز کی گاڑی کے قریب لا کر کھڑی کی، جس کے تھوڑی دیر بعد کریکر دھماکہ ہوا گیا۔دھماکے کے فوراً بعد رینجرز کی بھاری نفری اورنگی ٹاون پہنچ گئی ہے، علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔واقعے کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی، رینجرز اہلکار کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے کہ واقعے میں کتنے لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔ تاہم تازہ معلومات کے مطابق واقعے میں 2 رینجرز اہلکارسمیت 5 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 1 رینجر اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں