میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرقانونی تعمیرات ایس بی سی اے کرپٹ افسران کو لیگل نوٹس جاری

غیرقانونی تعمیرات ایس بی سی اے کرپٹ افسران کو لیگل نوٹس جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صدر زون کے کرپٹ و راشی افسران سمیت ڈائریکٹر جنرل کو علاقے میں جاری غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے لیگل نوٹس جاری‘ صدر زون 1 میں نام چین کرپٹ ڈائریکٹر رقیب‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر خان‘بلڈنگ انسپکٹر علی مہدی اور عاصم خان کی غیرقانونی سرپرستی میں تعمیراتی مافیا بے لگام، علاقے کو غیرقانونی تعمیرات کے جنگل میں تبدیل کردیا۔ علاقہ پٹہ سسٹم مافیا کے سپرد لاکھوں کروڑوں ٹھکانے مافیا آزاد، ادھر واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں کہ غیرقانونی تعمیرات کو فوری روکا اورمسمارکیاجائے، مگر بھاری نذرانے سپریم کورٹ سمیت نافذ قوانین پر بھاری۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 6 فروری کو غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیا تھا، مگر تاحال شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صدر زون میں مافیا بے لگام، اس حوالے سے لیگل نوٹس ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیگل افیئر،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن،ڈائریکٹر ویجیلنس،ڈائریکٹر صدر زون ون، جبکہ ڈائریکٹر نیب کراچی کو بھی فریق بناتے ہوئے قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب واضح رہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانونی ایکشن اور ختم نہ کرنے کی صورت میں رواں ہفتے عدالت میں پٹیشن دائر کر دی جائیگی، صدر زون ون میں پٹہ سسٹم کے تحت عاصم خان اور عامر خان غیر قانونی تعمیرات کے بادشاہ و بازی گر بنے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ کرپٹ افسران آمدن سے کہیں زیادہ اثاثہ جات رکھتے ہیں انکے اثاثہ جات بینک بیلنس سے متعلق تحقیقات اگر کسی دیانتدار فرض شناس افسر سے کرائی جائے تو ہوشرباء انکشافات کی سیریل مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہوگی، ملنے والی اطلاعات کے مطابق ،پلاٹ نمبر TL-22/1 ، پلاٹ نمبر LR-8/25 اور پلاٹ نمبر LR-26/8.۔8 OT۔ GRW-116. OT-109-1. RY 7/8پر غیر قانونی تعمیرات کا دھندا جاری ہے۔ عامر خان اور عاصم خان نقشے کے برعکس اور بغیر نقشے کے رہائشی پلاٹ پر کمرشل فلیٹ،یونٹس،پورشن نما درجنوں غیر قانونی تعمرات کے عوض بلڈر مافیا سے لاکھوں روپے رشوت وصول کر رہا ہے۔ موصوف کی سرپرستی میں صدر زون میں واقع لارنس روڈ میں پلاٹ نمبر LR-8/25 اور پلاٹ نمبر LR-26/8 اور تھیلا رام کوارٹر میں پلاٹ نمبر TL-22/1۔ پلاٹ نمبر 118 شیٹ نمبر او ٹی 8 گراؤنڈ+5+1 اضافی فلور6.60سالہ پرانی بلڈنگ پر بغیر نقشے کے غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ مذکورہ بالا غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز سے ڈپٹی ڈائریکٹر صدر زون عامر خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی مہدی نے لاکھوں روپے رشوت وصول کر کے بلڈرز کو غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے رکھی ہے، موصوف کے اثاثہ جات کسی صورت ان کی آمدنی سے مطابقت نہں رکھتے، عامر خان عرف کالے کوڈو اور عاصم خان کے کروڑوں روپے کے اثاثے ہیں۔مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں