میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میر شکیل الرحمن کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

میر شکیل الرحمن کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

جنگ اور جیونیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی اہلیہ نے خاوند کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔میرشکیل الرحمن کی اہلیہ شاہینہ شکیل نے بیرسٹر اعتزاز احسن کی وساطت سے درخواست دائر کردی۔درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، احتساب عدالت کے جج اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرتے ہوئے 2019 کی بزنس مین پالیسی کی خلاف ورزی کی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جج نے جسمانی ریمانڈ کے تحریری حکم میں ریمانڈ کی وجوہات بیان نہیں کیں۔ڈی جی نیب نے میر شکیل الرحمن کی گرفتاری سے قبل چیئرمین نیب سے قانونی رائے نہیں لی۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کو 12مارچ(جمعرات)کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا۔کیس میں میر شکیل الرحمن پر 34سال قبل خریدی گئی جائیداد میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا جبکہ انہوں نے یہ جائیداد ایک نجی شخص سے خریدی تھی۔گرفتاری سے قبل پیشی کے دوران میر شکیل الرحمن نے نیب کے تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے تھے ، تاہم 12 مارچ کو پیشی پر آنے کے بعد نیب لاہور نے انہیں گرفتار کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں