جمعے کا خطبہ و نماز مختصر اور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں،نور الحق قادری
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کورونا وائرس کے حوالے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جمعے کا خطبہ و نماز مختصراور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔کرونا وائرس کے حوالے سے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک مہلک وبا کی صورت اختیار کرگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت اجتماعات کچھ عرصے کے لیے ملتوی کردیں جبکہ جمعے کا خطبہ و نماز مختصر اور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔