میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 23مارچ کی شام 24کی صبح بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

کراچی میں 23مارچ کی شام 24کی صبح بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی کے موسم سے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں 23مارچ کی شام اور 24مارچ کی صبح بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ 20مارچ سے پاکستان کو متاثر کرسکتا ہے ، موسم کی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بدھ تک شہر کا درجہ حرارت 36ڈگری کو چھو سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور راجستھان سے چلنے والی ہوائیں موسم گرم کرنے کا باعث بنیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں جمعرات سے درجہ حرارت میں ایک بارپھر کمی آجائے گی جبکہ جمعرات سے درجہ حرارت 30سے 32ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں