قامہ رکھنے ،اثاثے چھپانے پر فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کے 5رہنمائوں کی نااہلی کی درخواستیں مسترد
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اقامہ رکھنے اور اثاثے چھپانے کی بنیاد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے پانچ رہنمائوں ڈاکٹر فریال تالپور، سید ناصر حسین شاہ، سہیل انور سیال، منظور حسین وسان اور سردار خان چانڈیو کی نااہلی کے لئے دائر درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پانچوں پی پی رہنمائوں کے خلاف دائر نااہلی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ تمام پی پی رہنمائوں کے خلاف ان کے حلقوں کے ووٹرز نے اثاثے چھپانے اور اقامے رکھنے کی بنیاد پر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63کے تحت صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر نااہل قراردینے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزارو ں نے مئوقف اختیار کیا تھا کہ پی پی رہنمائوں نے 2013کے انتخابات میں اپنے اثاثے مکمل طور پر ظاہر نہیں کئے اور انہوں نے اپنے اقامے چھپائے ۔ درخواست گزاروں نے مئوقف اختیار کیا تھا کہ پی پی رہنمائوں نے ناجائز اثاثے بنائے اور انہیں اپنے کاغزات نامزدگی میں چھپایا اس لئے انہیں نااہل قراردے کر ان سے عوامی عہدے واپس لئے جائیں۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تمام پی پی رہنمائوں کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کرد یں۔