پہلی سے آٹھویں کلاس تک طالب علموں کو اگلی کلاس میں پر موٹ کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
سندھ حکومت کی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اہم فیصلے کرتے ہوئے پہلی سے آٹھویں کلاس تک طالب علموں کو اگلی کلاس میں پر موٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مڈ ٹرم اسکول امتحان کے نتائج دیکھ کر طالب علموں کو اگلی کلاس میں پر موٹ کر دیا جائے گا۔ نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم جون سے ہو گا۔ کوروناوائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو 31مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پیر کے روز محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طالب علموں کو اگلی کلاس میں پرموٹ کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول کے مڈٹرم امتحان کے نتائج دیکھ کر طالب علموں کو اگلی کلاس میں پرموٹ کیا جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اگلے تعلیمی سال کا آغاز یکم جون سے ہو گا۔ اجلاس میں تمام اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سندھ حکومت کی جانب سے 31مئی تک اسکول بند رکھنے کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسکولوں کو بند رکھیں۔