وصی کنٹری پارک کا غیرقانونی بکنگ آفس سربمہر
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرنسیم الغنی سہتو کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کو منہدم وسربمہرکردیا،ایس بی سی اے نے "اجالاہومز” نامی پروجیکٹ کی تشہیروفروخت مہم کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے عوام الناس کو سرمایہ کاری نہ کرنے اورخطرناک مخدوش عمارتوں کے مکینوں سے عمارتوں کوخالی کرنے سے متعلق متنبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تعمیل میں ایس بی سی اے کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروئیوں کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر L-294،بلاک 15،پر تین اضافی آرسی سی منزلیں اورپلاٹ نمبر A-14،بلاک 15،پر تیسری منزل کو منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر R-1562،بلاک 15،پرتیسری منزل کی دیوروں اور آرسی سی کالمز،بیمزکومنہدم کردیاگیا۔دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کارروائیوںمیں لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 1/459،لیاقت آباد گرائونڈ پلس تین منزلہ عمارت کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی چھت کومنہدم کردیا اورملیرٹائون کے علاقے ملیرسٹی سعودآباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری ہے جبکہ گڈاپ ٹائو ن میں پلاٹ نمبرSB-4,Sur-22،اسکیم 45،وصی کنٹری پارک کے غیرقانونی بکنگ آفس کوسربمہرکردیاگیا۔علاوہ ازیںایس بی سی اے نے کم لاگت پروجیکٹ "اجالاہومز” کے نام سے تشہیروفروخت اور بکنگ وغیرہ کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے واضح کیاہے کہ اس نام سے ایس بی سی اے نے کسی پروجیکٹ کو این اوسی برائے تشہیروفروخت جاری نہیں کی ہے اس ضمن میں عوام الناس کو ان کے اپنے مفاد میں متنبہ کیاگیاہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں بکنگ یاکسی بھی قسم لین دین نہ کی جائے بصورت دیگراپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دارہوں گے۔مزید براں ملک کے مختلف علاقوںمیں بارشوں کاسلسلہ جاری ہے اس حوالے سے کراچی میں بھی متوقع بارش کے پیش نظرایس بی سی اے نے شہرکی تمام خطرناک قراردی گئی عمارتوںکے مکینوں کو خبردارکیاہے کہ بارشوں میںخطرناک عمارتوں میںحادثات کے خدشات میںکئی گنااضافہ ہوجاتاہے لہٰذا قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کے خاطران عمارتوں کوخالی اوراستعمال کوفوری ترک کردیاجائے۔