میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ( ن) کا نئے صوبے کیلئے حکومتی قرارداد کی مخالفت کا عندیہ

مسلم لیگ( ن) کا نئے صوبے کیلئے حکومتی قرارداد کی مخالفت کا عندیہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ( ن) نے نئے صوبے کے لیے وفاقی حکومت کی قرارداد کی مخالفت کا عندیہ دیا اور کہا ہے کہ اگر ہماری قرارداد اسمبلی میں نہ لائی گئی تو نئے صوبے کیلئے حکومتی قرارداد کی مخالفت کریں گے ۔ سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے بلیغ الرحمان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب کی قرادداد اسمبلیوں سے پاس کرائی ہوئی ہے ۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ہماری قراردادوں کو اسمبلی میں نہ لائی تو ہم نئے صوبے کے لیے پیش کردہ قرارداد کی مخالفت کریں گے ۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کا اپنا وعدہ پورا کرے گی اور اس حوالے سے اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے بھی حمایت حاصل کی جائے گی جب کہ جبوبی پنجاب صوبے کے سیکرٹریٹ کا فیصلہ بھی اسمبلی ہی کرے گی۔دو روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی تھی جس میں بہاولپور میں نئے صوبے کا سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں