میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، شین واٹسن کا پھر پاکستان آنے کا اعلان

پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، شین واٹسن کا پھر پاکستان آنے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

یہ ایک ٹف ٹورنامنٹ ہے، کوالٹی کے اعتبار سے بھی یہ لیگ زبردست ہے، فاسٹ بولرز کی ایک اچھی تعداد موجود ہے جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بولنگ کرتے ہیں، انٹرویو
لاہور (این این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ ابھی پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، پاکستان آکر بہت اچھا لگا،ہوسکتا ہے اگلے سال پھر آئوں۔ ایک انٹرویومیں شین واٹسن نے کہا کہ ہماری ٹیم اب تک اپنی روایتی پرفارمنس نہیں دے سکی، ہمارے پاس عمر اکمل جیسا ورلڈ کلاس مڈل آرڈر بیٹسمین نہیں، اس کے نہ ہونے سے ایک بڑا خلاپیدا ہوا، پھر ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بولرز تھے، وہ اتنے تجربہ کار نہیں جس کی وجہ سے وہ پرفارمنس نہ ہو سکی جو امید کی جارہی تھی۔ایک سوال کے جواب میں شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل سے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ہوسکتا ہے کہ میں اگلے سال بھی یہاں آئوں، مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹف ٹورنامنٹ ہے، کوالٹی کے اعتبار سے بھی یہ لیگ زبردست ہے، فاسٹ بولرز کی ایک اچھی تعداد موجود ہے جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بولنگ کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں