میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کراچی کی ٹرانسپورٹیشن

جامعہ کراچی کی ٹرانسپورٹیشن

منتظم
جمعه, ۱۶ مارچ ۲۰۱۸

شیئر کریں

مکرمی جناب!
آپ کی توجہ جامعہ کراچی کی ٹرانسپورٹیشن کی جانب دلاناچاہتی ہوں،یہ مسئلہ ہراس لڑکے اور لڑکی کاہے جو جامعہ کراچی کا طالب علم ہے۔زندگی ہر کسی کوپیاری ہے اوریہ خداکی ایک عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہر انسان پر لازم ہے۔لیکن جامعہ کراچی کی ٹرانسپورٹیشن کا مسئلہ اپنی حدودپارکرتاجارہاہے۔ایک صبح جب میں اپنے کام پر جارہی تھی کہ یکایک میری نظر جامعہ کراچی کی بس پر پڑی جو ایک عجیب منظرپیش کررہی تھی،ایسالگ رہاتھاکہ چارپہیوں کی بس اب الٹی کہ تب الٹی۔
جناب عالی! اس سے پہلے بھی کئی بار جامعہ کراچی کی بسیں حادثات کی شکارہوچکی ہیں،لیکن اس جانب کوئی دھیان نہیں دیاجاتا۔آپ کے مؤقر روزنامے کے توسط سے میں مجازاور متعلقہ حکام سے درخواست کرتی ہوں کہ خدانخواستہ کسی سانحے سے قبل جامعہ کراچی کی بسوں پر توجہ دیتے ہوئے ان کی مرمت کرائی جائے اور ساتھ ہی نئی بسوں کو جامعہ کراچی کی ٹرانسپورٹ میں شامل کیاجائے تاکہ مزید سنگین حادثات سے طلباء کو بچایاجاسکے۔
شکریہ والسلام!
رمشاء زاہد(جامعہ کراچی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں