میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع ملیر، غیرقانونی کنکشن سے شہری علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

ضلع ملیر، غیرقانونی کنکشن سے شہری علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ سوئی سدرن گیس کے کرپٹ عناصر نے کراچی میں مصنوعی گیس کی قلت پیدا کردی،زونل انچارج علی نواز میمن نے مبینہ بھاری رقم وصولی کے بعد غیرقانونی گیس کنکشن فراہم کردئیے،محکمہ سوئی سدرن گیس کا اینٹی تھیفٹ سیل بھی گیس کے غیرقانونی کنکشن کو روکنے میں ناکام ،گلشن حدید میں واقع الخدمت ہسپتال کے مقام پر غیرقانونی کنکشن کرکے لاکھوں روپے علی نواز میمن نے بطور رشوت وصول کیے ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ عناصر نے شہرکراچی میں مصنوعی گیس کی قلت پیدا کردی ہے ، ضلع ملیر میں واقع سرکاری اراضی پر قائم غیرقانونی تعمیرات و رہائشی علاقوں کو غیرقانونی طور پر گیس کی فراہمی سے متعلق محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ عناصر کا ہاتھ ہے ذرائع کے مطابق گلشن حدید میں واقع الخدمت اسپتال کے قریب گیس لائن کو کلپ لگا کر بڑے پیمانے پر گیس چوری کیا جارہا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے زونل انچارج علی نواز میمن نے مذکورہ غیرقانونی کنکشن کی مد میں تیس لاکھ روپے وصول کیے ، الخدمت اسپتال کے قریب غیرقانونی کنکشن لگانے کے لیے مقامی مافیاز نے رہائشیوں سے فی گھر20 ہزار روپے وصول کیے تاکہ رقم جمع کرکے زونل انچارج علی نواز میمن کو دی جاسکے ذرائع نے بتایا کہ الخدمت اسپتال کے عقب میں واقع کچی آبادی میںتین سو گھر ہیں، 150 گھروں کے پیسے فی گھر بیس ہزار روپے کے حساب سے تیس لاکھ روپے بنتے ہیں جو زونل انچارج علی نواز میمن کو گیس چور مافیاز نے پہلے ادا کیے جبکہ باقی ڈیڑھ سو گھروں کی پیمنٹ کرنا ابھی باقی ہے غیرقانونی گیس کنکشن کے حوالے سے میڈیا پر خبروں کی اشاعت کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کے اینٹی تھیفٹ سیل نے مورخہ 15 نومبر 2023 ء کو نمائشی کارروائی کی تھی جس کی کوریج کے دوران ایک صحافی کو گیس چور مافیاز نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹاون میں ایف آئی آر نمبر680/2023 درج ہے ،ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نمائشی کارروائی کے بعد اب دوبارہ مافیاز نے زونل انچارج علی نواز میمن سے ملی بھگت سے غیرقانونی گیس کنکشن فعال کردیا ہے جس کے بعد گزشتہ دو ماہ سے الخدمت اسپتال کے عقب میں واقع کچی آبادی سے بغیر کسی میٹر کے فی گھر دو ہزار روپے بھتہ وصول کیا جارہا ہے جوکہ محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ عناصر کی جیبوں میں جارہا ہے واضح رہے کہ ضلع ملیر میں جگہ جگہ غیرقانونی گیس کنکشن کی وجہ سے شہری علاقوں میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ڈائریکٹر جنرل محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی،نیب اور اینٹی کرپشن کو غیرقانونی گیس کنکشنز فراہم کرنے والے کرپٹ و بددیانت افسر علی نواز میمن کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ملکی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے واضح رہے کہ ضلع ملیر میں اب تک محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی لائن کو کلپ لگا کر گیس چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کوئی ایک بھی مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں