میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرانی باتیں چھوڑیں آگے کی طرف بڑھیں،صدر کا متحد ہونے کا مشورہ

پرانی باتیں چھوڑیں آگے کی طرف بڑھیں،صدر کا متحد ہونے کا مشورہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

صدر مملکت عارف علوی نے اتحاد کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پرانی باتیں چھوڑیں آگے کی طرف بڑھیں، ملک کومتحدہ کرنے کی ضرور ت ہے جس کے بغیر کچھ ممکن نہیں ہے، سقراط کو بھی اس کی سوچ کے باعث 2آپشن دیے گئے۔ایوانِ صدر میںایک تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ یہ میری آخری تقاریر میں سے ہے، اوورسیزپاکستانیوں کووٹ کاحق دلوانے کی کوشش کی، ہماری حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشن کا آئیڈیا لائی لیکن ہمارے آئیڈیا کو مسترد کیا گیا۔عارف علوی نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے پرچی کے ساتھ کمپیوٹر پر ووٹ شمار کرنے کا بھی آپشن تھا، آج پورا ملک انتخابی نتائج پر سوالات اٹھا رہا ہے، اگر ای او ایم ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور ای وی ایم میرے دل کے بہت قریب تھے، ہر پاکستانی کو مسائل کا حل معلوم ہے لیکن لیڈر شپ کی کمی ہے، یہ سائنس کا زمانہ ہے اور نوجوان آئیڈیا ز کے کارخانے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو مسائل کا حل معلوم ہے لیکن لیڈر شپ کی کمی ہے، میرا احتساب سے اعتماد ختم ہوچکا ہے، پرانی باتیں چھوڑیں آگے کی طرف بڑھیں، جب قومیں بھٹکتی ہیں تو لیڈرشپ کو سامنے آ کر قوم کی رہنمائی کرنی چاہیئے، آج پاکستان پر امرا کا قبضہ ہے، آج غریبوں کے ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر ہے۔صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے 100 فیصد بچے اسکولز میں ہیں، اگر امرا کا قبضہ سیاست پر ہوگا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک کو متحد کرنے ضرورت ہے، اتحاد کے بغیر کچھ ممکن نہیں ہے۔صدر عارف علوی نے اگر اتحاد نہیں ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، بہترین نظام کے لیے لیڈرشپ میں مشاورت، تجارت اور ملکی ترقی کا جذبہ ہونا چاہیئے، سقراط کو بھی اس کی سوچ کے باعث دو آپشن دیے گئے، سقراط کو کہا گیا کہ ملک چھوڑو یا زہرپی لو ، سقراط نے ملک چھوڑنے کے بجائے زہر پی لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں