میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیالوں نے فریال تالپور کو وزیر اعلیٰ بنانے کی مخالفت کردی

جیالوں نے فریال تالپور کو وزیر اعلیٰ بنانے کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پنجاب میں مریم نواز کی وزیراعلی کے طور پر نامزدگی کے بعد سندھ میں فریال تالپور کی صورت میں خاتون وزیراعلی کے لیے لابنگ، شاہ لابی اور پرانے جیالوں نے مخالفت کردی ۔ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے تاحال وزیراعلی کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا پنجاب میں مریم نواز کو مسلم لیگ نون کی جانب سے وزیراعلی نامزد کرنے بعد پیپلز پارٹی کے ایک دھڑے نے خاتون کو وزیراعلی بنانے کی تجویز دے دی ہے پی پی ایم پی ایز کا یہ دھڑا خاتون کو وزیراعلی بنانے کی مہم چلا کر فریال تالپور کو وزیراعلی سندھ بنانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ سندھ میں طاقتور شاہ لابی اور پرانے جیالوں نے کسی خاتون کو وزیراعلی بنانے کی تجویز کی مخالفت کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ وفاق۔ پنجاب۔ خیبر پختونخوا میں حکومتی کارکردگی کے مقابلے میں تناظر میں سابق وزیراعلی سندھ مراد شاہ ہی بہتر چوائس ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں وزیراعلی کے لے حتمی فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے کیونکہ وفاق میں حکومت سازی کے تمام فیصلے آصف زرداری نے کیے ہیں اور بلاول بھٹو وزیراعلی سندھ کا فیصلہ کریں گے بلاول سندھ میں وزیراعلی کے لے مراد شاہ کا ہی انتخاب کریں گے ، پی پی کے پرانے جیالوں کا خیال ہے کہ سندھ میں فریال تالپور کو وزیراعلی بنانے سے کارکردگی اچھی نہیں ہوگی اور پارٹی کو نقصان
ہوگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں