میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات میں مبینہ دھاندلی، عمران خان کا امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ

انتخابات میں مبینہ دھاندلی، عمران خان کا امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے پاکستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا کی جانب سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے سامنے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ امریکا کے پاس اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے کا موقع ہے۔بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کاسمیٹک بیانات نہیں چلیں گے ،انتخابات پر جس طرح امریکا کو آواز بلند کرنی چاہیے اس طرح نہیں کی۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا، عمران خان صاحب کی طرف سے یہ ایک پیغام ہے کہ امریکہ کیلئے اس وقت ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ماضی کے کردار کو مزی صاف کرنے کیلئے، جمہوری بنانے کیلئے اور کریڈیبل(قابل بھروسہ) بنانے کیلئے پاکستان کے الیکشن میں ہونی والی دھاندلیوں پر نظر رکھے اور جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں ان سے کہے، اپنا اثرورسوخ استعمال کرے کہ وہ اس کا سد باب کریں۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امریکہ نے ہر دور میں آمروں کی سرپرستی کی ہے۔ امریکا نے آمروں کی یا پھر کرپٹ لوگوں کی سپورٹ کی ہے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ امریکہ الیکشن میں دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے، ساتھ ہی پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی مذمت کرے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے الیکشن سے متعلق بیان کاسمیٹک قسم کا ہے، امریکہ پوری دنیا میں جمہوریت کا دعویدار ہے، اس لیے اس پر اپنا کردار ادا کرے۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں