چاہتا ہوں میری کوچنگ یونائیٹڈ ایک بار پھر چیمپئین بنے‘اظہر محمود
شیئر کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ اور سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے پی ایس ایل8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسری مرتبہ چیمپئن بنوانے کا عزم ظاہر کردیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنچائز کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ابتدائی دونوں میچز دلچسپ ثابت ہوئے ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے کہ ٹورنامنٹ سخت مقابلوں والی لیگ بن کر ابھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے شعیب ملک اور عماد وسیم جس انداز سے میچ آخر تک لے گئے یہ کوالٹی کرکٹ ہے۔مکی آرتھر ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بن رہے ہیں، دیکھنا یہ ہے وہ ٹیم منجمنٹ میں کس کو منتخب کرتے ہیں، بطور پاکستانی ہمیشہ ٹیم کیلئے دستیاب ہوں۔اظہر محمود نے کہا کہ کراچی کے خلاف میچ سے قبل پرفارمنس کا جائزہ لے رہے ہیں، شعیب ملک کی جارحانہ کرکٹ پر گہری نظر ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں کافی کیچز ڈراپ ہوئے ہمیں فیلڈنگ میں مہارت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز سے مقابلے کیلئے کولن منرو، پال اسٹرلنگ اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں سے بھی بہتر توقعات ہیں، خواہش ہے کہ میری کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر چیمپئن بنے۔