میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چاکلیٹ برتن میں مزدور گرنے سی کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد

چاکلیٹ برتن میں مزدور گرنے سی کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی پر 14 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا گیا،پینسلوینیا: چاکلیٹ کے بڑے برتن میں دو مزدوروں کے گرنے کے سبب مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی پر 14 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔امریکا کی اوکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن (اوشا) کے مطابق جون 2022 میں پینسلوینیا میں قائم ایم اینڈ ایم/مارس کی فیکٹری میں پیش آنے والے اس حادثے میں مزدوروں کو چاکلیٹ کی ان ٹنکیوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی اور اس حوالے سے ان کی حفاظتی تربیت بھی نہیں ہوئی تھی۔اوشا کے آفیشلز کا کہنا تھا کہ ایلزبیتھ ٹاؤن کے علاقے میں قائم فیکٹری میں مرمتی کام انجام دیتے ہوئے دونوں مزدور جزوی طور پر بھرے ہوئے ٹینک میں گِرے۔ آفیشلز کے مطابق ایمرجنسی عملے نے دونوں افراد کو ٹینک کا نچلا حصہ کاٹ کر نکالا اور دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جرمانہ عائد


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں