میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تبدیلی سرکارنے عوام کی چیخیں نکال دیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

تبدیلی سرکارنے عوام کی چیخیں نکال دیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے کا اضافہ کر دیا،نئے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 159روپے 86پیسے ہوگئی،، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 9 روپے 43 پیسے مہنگا کر دیا گیا
وزارت خزانہ نے منگل کی شام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بارہ روپے تک اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم نے مستردکردیاتھا،تاہم رات گئے قیمتوں میں بھاری اضافے کانوٹیفکیشن سامنے آگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی قیمت 150 روپے سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے کا اضافہ کر دیانئے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 159روپے 86پیسے ہوگئی،، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 9 روپے 43 پیسے مہنگا کر دیا گیاجس کے بعداس کی قیمت154روپے 15پیسے ہوگئی۔اس سے قبل منگل کی شام کو وزیراعظم عمران خان کو اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موسول ہوئی، جس میں پٹرول 12روپے 3پیسے اور ڈیزل 9روپے 53پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔ تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر سمری واپس وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی۔ یاد رہے وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر اعظم کو تجویز دی گئی ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 53 پیسے کا اضافہ کیا جائے۔وزارت خزانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، جبکہ حکومت اس وقت پٹرول پر سیلز ٹیکس بھی وصول نہیں کر رہی، وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز دی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، تیل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی، تیل پاکستان میں پیدا نہیں کیا جاتا،امریکا اور یورپ کی یوکرائن کے معاملے پر کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، پاکستان کتنی دیر قیمتیں بڑھنے سے روک سکتا ہے۔جبکہ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں خام تیل 95 ڈالر فی بیرل تک ٹریڈ ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کی بنیاد پر پٹرول ساڑھے 8 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے اور ڈیزل بھی ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں