سندھ جانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،شاہ محمودقریشی
شیئر کریں
26فروری کوہرصورت
مار چ کاآغازہوگا
27فروری کو بلاول بھٹو کراچی سے اسلا م آباد کے لئے نکلنا چاہتے ہیں،وہ اپناسفرکریں ہم اپناپیغام پھیلائیں گے ،وزیرخارجہ
دنیا افغانستان کی سنگین صورتحال کا احساس کرے ،افغانستان میں اگر بدامنی پھیلتی ہے تو اسے پوری دنیا متاثر ہوگی، انٹرویو
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان کی سنگین صورتحال کا احساس کرے ،افغانستان میں اگر بدامنی پھیلتی ہے تو اسے پوری دنیا متاثر ہوگی، سندھ وفاق کی ایک اکائی ہے اورسندھ جانے کے لئے ہمیںکوئی روک نہیں سکتا ۔ان خیالات کا اظہار شاہ محمودقریشی نے ایک نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کا مطالبہ یہی ہے کہ امریکہ کی جانب سے فریز کیا گیا پیسہ ہمارے سینٹر ل بینک کاہے ااور یہ ذخائر ہیں اور یہ افغانستان کے لوگوں پر خرچ ہونے چاہیں اورہماری اشد ضرورت بھی ہے اور دنیا بھی اس با ت کا اعتراف کر رہی ہے کہ وہاں حالات سنگین ہیں، ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہے، اساتذہ کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں اور غذائی ہے اورپریشانیاں ہیں،پاکستان کا تو یہی موقف رہا ہے کہ ان کی مدد کی جائے تاکہ افغاستان معاشی تباہی سے بچ سکے اور ان کے بینکنگ سسٹم کو فعال کیاجائے اوران کے وسائل ان کو دیئے جائیں تاکہ وہ اس بحران سے باہر نکلیں، ان کی مدد کی جا ئے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر سطح پر اورہر فورم پر اس مسئلے کو اٹھایا ہے ،یہ آج جومختلف ممالک کی طرف سے امداد دینے کا آغاز ہوا ہے اس میں پاکستان کا بہت فعال کردار ہے، دنیا کوقائل کرنے میں کہ انگیجمنٹ ضروری ہے اور ان کو تنہا چھوڑ دینا سب کے لئے نقصان دہ ہو گا، انسانی امداد ان کو فراہم کی جائے ،اس پر بھی یورپی یونین ،امریکہ اور دیگر ممالک کو کائل کرنے میں پاکستان نے پوری کوشش کی ہے اور ہماری کوششیں جاری ہیں۔سندھ کے دورے کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہاکہ سندھ وفاق کی ایک اکائی ہے اورسندھ جانے کے لئے ہمیںکوئی پاسپورٹ اورویزہ تودرکار نہیں ہے، ہماراسندھ جانا حق ہے جیسے بلاول بھٹو پنجاب آنا چاہتے ہیں، یہ ان کا حق ہے ہم اس حق کو تسلیم کرتے ہیں، اسی طرح پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے لوگوں کو پہنچانا اوران کو نجات دلانا ہمارافرض ہے۔ ہم ایک ضلع میں نہیں جارہے بلکہ ہم 27اضلاع میں جارہے ہیں اور ہم 26فروری کو گھوٹکی، کموں شہید جو پنجاب اورسندھ کا بارڈر ہے وہاں سے روانہ ہوں گے، 27فروری کو بلاول بھٹو کراچی سے اسلا م آباد کے لئے نکلنا چاہتے ہیں اور ہم 26فروری کو نکلنا چاہتے ہیں ، وہ اپنا سفر کریں گے اور ہم اپنا سفر کریں گے وہ اپنا پیغام دیں گے اور ہم اپنا پیغام دیں گے