میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ آئین کی خلاف ورزی ہے ہائیکورٹ

سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ آئین کی خلاف ورزی ہے ہائیکورٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایم ڈی ایس ایس جی عدالت میں پیش ،سندھ ہائی کورٹ نے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
وفاقی سیکریٹری خزانہ اور پیٹرولیم کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری ،علی رضا بھٹہ اور حامد یعقوب ذاتی حیثیت میں طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر وفاقی سیکریٹری خزانہ اور پیٹرولیم کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں وفاقی سیکریٹریز علی رضا بھٹہ اور حامد یعقوب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری جس میں کہا گیا کہ ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیارنے رپورٹ عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے وفاقی سیکریٹری خزانہ اور پیٹرولیم کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے دونوں وفاقی سیکریٹریز علی رضا بھٹہ اور حامد یعقوب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر دونوں سیکریٹریز وضاحت کریں کے یقین دہانی کے باوجود عدالتی احکامات پر کیوں عمل درآمد نہیں کیا ؟ ایم ڈی ایس ایس جی سی نے عدالت کو بتایا کہ گیس فیلڈ کے پانچ کلو میٹر ریڈیس میں آنے والے دیہاتوں کو گیس فراہمی کا پہلا مراحلہ مکمل کرلیا گیا ہے قریبی دیہاتوں کو گیس فراہمی کا دوسرا مراحلہ جون 2022 میں مکمل ہوجائے گا دوسرے مرحلے کے لئے سوئی گیس کمپنی نے اپنے حصے کے 14 کروڑ چار لاکھ مختص کردیے ہیں تاحال دوسرے مرحلے کے لئے وفاق کی جانب سے فنڈز فراہم نہیں کئے گئے ہیں وفاقی حکومت کے حصے میں 74 کروڑ سات لاکھ روپے آتے ہیں جس پر عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر پہلے بھی سیکریٹری منسٹری آف پیٹرولیم کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا سپریم کورٹ نے سیکریٹری منسٹری پیٹرولیم کو جاری کیا گیا توہین عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کردیا تھاعدالت سمجھتی ہے کہ وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرایا وفاقی حکومت نے اپنے حصہ کا بجٹ گیس فراہمی کے منصوبوں کے لئے جاری نہیں کیا اب عدالت کے پاس وفاقی سیکریٹری کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس بحال کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں عدالت نے سندھ میں گیس لوڈ شیڈنگ پر بھی تشویش کا اظہار کرتیہوئے استفسار کیا کہ سندھ سب سے زیادہ گیس کی پیداوار دے رہا ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے ؟ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری کو کھانا پکانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور ایسی صورتحال بظاہر آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کا آسان بنانے کا حق دیتا ہے ایم ڈی ایس ایس جی سی نے مزید کہا کہ گیس کی کمی رہی تو گرمیوں میں شہریوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ گیس پیدا کرنے والے صوبے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ آئین آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے آئین کا آرٹیکل 158 گیس پیدا کرنے والے صوبے کو استعمال کے لئے پہلی ترجیح دیتا ہے ایم ڈی ایس ایس جی سی نے عدالت کو مزید بتایا کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم کی ہدایت پر سندھ سے گیس کی فراہمی دوسروں صوبوں کو کی جارہی ہے جس پر عدالت نے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں