میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروین رندکے ملزمان پکڑنے میں ناکامی

پروین رندکے ملزمان پکڑنے میں ناکامی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

،
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی کوجھاڑپلادی
ملزم نواب شاہ میں سرعام گھوم رہا ہے اور آپ لوگ جامشورو میں چھاپے مارہے ہیں،چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ
پیپلز یونیورسٹی شہید بینظیر آباد میں مبینہ طور پر ہراسانی اور تشدد کا شکار ہونے والی پروین رند ننگے پائوں سندھ ہائی کورٹ پہنچیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے پروین رند کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی آئی جی نواب شاہ کو جھاڑ پلادی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم نواب شاہ میں سرعام گھوم رہا ہے اور آپ لوگ جامشورو میں چھاپے مارہے ہیں ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں بنچ نے چیمبر میں نوابشاہ کی ڈاکٹر پروین رند حراسمینٹ اور تشدد کا معاملے پر نوٹس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر پروین رند ننگے پائوں اپنے چچا کے ساتھ، ڈی آئی جی نوابشاہ اور ایس ایس پی پیش ہوئے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی رپورٹ پر اظہار ناراضگی کردیا۔ نوابشاہ پولیس پروین رند کے مرکزی ملزمان کو پکڑنے ناکام رہی۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی نوابشاہ خادم رند کو جھاڑ پلادی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملزم نوابشاہ میں سرعام گھوم رہا ہے آپ لوگ جامشورو میں چھاپے مار رہیں ہیں۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ڈی آئی جی سے استفسار کیا ایک ہفتہ ہوگیا ہے ایک بھی ملزم گرفتار نہیں کر سکے آپ لوگ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی نوابشاہ کو ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔علاوہ ازیںپیپلز یونیورسٹی شہید بینظیر آباد میں مبینہ طور پر ہراسانی اور تشدد کا شکار ہونے والی ہائوس آفیسر پروین رند انصاف کی تلاش میں منگل کو ننگے پائوں سندھ ہائی کورٹ پہنچیں۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا اور رجسٹرار یونیورسٹی سمیت متعلقہ حکام کو منگل کے روز طلب کیا تھا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروین رند نے کہا کہ غلام مصطفی راجپوت ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، اسے سپورٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپنے روم میں موجود تھی کہ 3 عورتیں داخل ہوئیں، جنہوں نے مجھ پر تشدد کیا، گھسیٹا اور پوری یونیورسٹی کے سامنے مجھے مارا۔یہ واقعہ شہید بینظیر یونیورسٹی میں پیش آیا انتظامیہ کو شکایت کی گئی لیکن ان کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں