میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگی نالے کی تجاوزات آج سے مسمار کرنے کی تیاریاں مکمل

اورنگی نالے کی تجاوزات آج سے مسمار کرنے کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

اورنگی نالے کے اطراف قائم گھروں اور دیگر تجاوزات کو گرانے کے لئے مارکنگ ۔ پیمائش اور کوڈ ڈالنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی مظہر خان ، پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان ، ڈائریکٹر انسدا تجاوزات جاوید مصطفی، نسیم الغنی، انیق احمد، کچی آبادی کے افسران محسن ، پرویز رانا ،کے زیر نگرانی مارکنگ ۔ آج سے تجاوزات مسمار کی جائیں گی۔ جسکے لئے مروجہ پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر غربی سلیم اوڈھو، اور اسسٹنٹ کمشنر صدف اعظم ، اسسٹنٹ کمشنر اورنگی جہانگیر شاہ نے بھی سائٹ کاوزٹ کیا۔ کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ افرادی قوت میں اضافہ کے لئے ڈی ایم سی ویسٹ کے اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کے لئے ہدایت کی۔ جبکہ رینجرز کی تعیناتی کے لئے بھی یقین دہانی کرائی۔ جبکہ مارکنگ کے کاموں میں ارشاد احمد، رانا شاہد، توقیر، عقیل احمد، رئیس احمد، عابد، صلاح الدین ،منیر اختر و دیگر انسپکٹرز اور عملے نے حصہ لیا۔ مارکنگ اور کوڈنگ کا کام جاری ہے جسے ہفتہ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گجر نالے کے بعد اب اورنگی نالے کو چوڑا کرنے اور تجاوزات ختم کرنے کے مرحلے کا آغاز ہوگا۔ جسکے لئے تیاریاں کرلی گئیں ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں