میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاٹا کے بے گھر افراد وظیفہ کے لیے قومی شناختی کارڈاستعمال کرسکیں گے

فاٹا کے بے گھر افراد وظیفہ کے لیے قومی شناختی کارڈاستعمال کرسکیں گے

منتظم
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ فاٹا کے قبائلی افراد اب وطن کارڈز کے بجائے اپنے قومی شناختی کارڈز کے ذریعے وظائف حاصل کر سکیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف نے فاٹا کے قبائلی بھائیوں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پہلے عارضی طور پر بے گھر ہونے فاٹا کے عوام کو معاوضے کیلئے شناخت کے طور پر وطن کارڈز جاری کیے گئے تھے لیکن اب ان سے تصدیق کے لیے قومی شناختی کارڈز لیے جائیں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جن افراد کے پاس قومی شناختی کارڈز نہیں ہیں وہ 31 مئی 2018 تک اپنے شناختی کارڈز بنوا لیں اور اس دوران وہ وطن کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں