میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا میں طالبعلم کی اسکول میں فائرنگ،20افراد ہلاک

امریکا میں طالبعلم کی اسکول میں فائرنگ،20افراد ہلاک

منتظم
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پارک لینڈ کے مریجوری اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں انضباطی کارروائی پر نکالنے جانیوالے سابق طالب علم کی فائرنگ سے 20افرادہلاک ہوگئے ،ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے حکام کو درکار وفاقی مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے اور اہل خانہ کے لیے دعائیں اور تعزیت کے کلمات کہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب پارک لینڈ کے مریجوری اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں چھٹی کا وقت قریب تھا ۔19برس کے مسلح شخص نے فلوریڈا کے ایک ہائی اسکول میں گولیاں چلائیں جس واقع میں 20 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس حکام نے بتایا کہ مشتبہ شخص اِسی اسکول کا ایک سابق طالب علم تھا جسے انضباطی بنیاد پر تعلیمی ادارے سے نکالا گیا تھا مسلح شخص کی شناخت نکولس کروز کے طور پر کی گئی ہے، جنھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں