میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جے آئی ٹی ارکان سے جان کو خطرہ ہے ، عدالت نوٹس لے ، کیپٹن صفدر

جے آئی ٹی ارکان سے جان کو خطرہ ہے ، عدالت نوٹس لے ، کیپٹن صفدر

منتظم
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی ٗ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان سے جان کا خطرہ ہے‘ سپریم کورٹ نوٹس لے‘ سپریم کورٹ باہر جانے سے روک سکتی تو پر ویز مشرف ملک سے باہر نہ جاتے۔ جمعرات کو کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ باہر جانے سے روک سکتی تو مشرف باہر نہ جاتے۔ انہوںنے کہا کہ مجھے جے آئی ٹی ارکان سے جان کا خطرہ ہے ٗیہ نہ ہو کہ کل میں بھی لاپتا افراد کی فہرست میں شامل ہو جاؤں اور میرے لاپتا ہونے کے بعد آپ مجھے ڈھونڈتے رہیں۔ سپریم کورٹ میرے خدشات کا نوٹس لے ۔انہوںنے کہاکہ ا یک ایم این اے کہہ رہا ہے اسے واجد ضیاء اور عمران منگی سے خطرہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں