بدعنوان ایس ایچ او فرخ ہاشمی دوبارہ تھانہ سر سید میں تعینات
شیئر کریں
گزشتہ روز موصوف کا ٹرانسفر کیا گیا فرخ ہاشمی اس سے قبل تھانہ سپر مارکیٹ میں تعینات تھے
فاروق ہاشمی تھانے سپر مارکیٹ میں دوران سروس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے،ذرائع
(کرائم رپورٹر اسد رضا) گزشتہ دنوں تھانہ سپر مارکیٹ میں مجسٹریٹ نے چھاپہ مارا تھا تھانے سے چار مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کی جانب سے تھانیدار فرخ ہاشمی کو ایک بار پھر تھانہ سر سید کا چارج لینے کا حکم جاری کیا گیا۔ فرخ ہاشمی اس سے قبل تھانہ سپر مارکیٹ میں تعینات تھے گزشتہ دنوں متعلقہ مجسٹریٹ مدعی کی اطلاع پر تھانہ سپر مارکیٹ میں چھاپا مارا تھا چھاپے کے دوران تھانے کے کمروں میں موجود چار مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا، ایس ایچ او فرخ ہاشمی زیر تعمیر عمارتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو زبردستی اٹھا کر تھانے لاتے تھے تھانے کے کمروں میں قید کر کے رشوت کے عوض مزدوروں کو رہا کیا جاتا تھا متعلقہ مجسٹریٹ نے ایس ایچ او کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا سابق ایس ایچ او سپر مارکیٹ عرصہ دراز سے مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے چھاپے کے دوران تھانے میں غیر قانونی حراست اور اختیارات کے سنگین غلط استعمال کے شواہد بھی سامنے ائے، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں افسران کی قلت کے باعث فرخ ہاشمی کو اس غیر قانونی عمل میں ملوث ہونے پر سزا کے بجائے ایک بار پھر تھانہ سر سید کا چارج دے دیا گیا۔


