517 ارکان پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہیں کرائے
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
31دسمبرتک 517ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے ، گوشوارے جمع نہ کرانے تک ارکان اسمبلی اورسینیٹرزکسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ،اگرکسی رکن نے گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کیں تو کارروائی کرے گا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 31دسمبرتک چیئرمین سینیٹ،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے ، سینیٹ کے 23قومی اسمبلی کے 116ارکان نے 31دسمبرتک گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے ،31دسمبر تک پنجاب اسمبلی کے 208، سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے گوشوارے جمع نہ کرائے تھے ،خیبرپختونخوااسمبلی کے 91اوربلوچستان اسمبلی کے 24ارکان نے گوشوارے جمع نہیںکرائے تھے ۔