میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قیمتی پلاٹ کوڑیوں کے دام، ادارہ ترقیات حیدرآباد میںبدعنوان افسران خود کو بچانے کیلئے متحرک

قیمتی پلاٹ کوڑیوں کے دام، ادارہ ترقیات حیدرآباد میںبدعنوان افسران خود کو بچانے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ /شاہنواز خاصخیلی )جعلی فائلوں پر قیمتی پلاٹ فروخت کرنے کا راز فاش ہونے کے بعد ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹرپلان ، سب انجینئراور جونیئر کلرک کو ادارے میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، جس کے بعد ادارہ ترقیات حیدرآباد میں افسران کے مابین جنگ شروع ہوگئی ہے ، محکمہ جاتی کارروائی سے نالاں افسران نے اپنے کارروائی کو اندرونی سازش قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جرأت کی جانب سے ادارہ ترقیات حیدرآباد میں ہونے والی جعلسازی کو بے نقاب کیا گیا تھا ،کوہسار ہاؤسنگ اسکیم میںکروڑوںروپے مالیت کے پلاٹ کوڑیوں کے دام فروخت ہونے سے متعلق حقائق پر مبنی خبر شائع کی گئی تھی ، جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان ، سب انجینئر فہیم اور جونیئر کلرک سکندر انتھونی کو محکمے میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ انجینئرکے پاس ادارہ ترقیات میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کا اضافی عہدہ تھا ، گریڈ 17 کے ملازم گریڈ 18 کی دو نشستوں پر تعینات تھے ، جنہیں متعدد شکایات کے بعد واپس بھیج کر محکمہ بلدیات میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر پٹھان ، ڈائریکٹر جنرل زاہد شر کے سسٹم کا حصہ ہیں ، جو ادارے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے اپنی بدعنوانیوں کی پردہ داری کررہے ہیں ، ایک ہفتے میں 2 اعلامیے جاری کیے گئے ہیں ، جس میں اپنے محکمے کے افسران کو نشانہ بناتے ہوئے ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ مخصوص عناصر کے کہنے پر ادارے کو بدنام کررہے ہیں ، اس مقصد کے لیے مسلم لیگ فنکشنل کے سیاسی پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا الزام بھی لگارہے ہیں ، اعلامیہ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے مرکزی رہنماوں سے ملاقات کریں اور ساتھ ہی عدالت سے رجوع کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں