میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے ضلع کورنگی ،عدالتی احکامات کے برخلاف اللہ والا ٹاؤن میں خلاف ضابطہ تعمیرات

ایس بی سی اے ضلع کورنگی ،عدالتی احکامات کے برخلاف اللہ والا ٹاؤن میں خلاف ضابطہ تعمیرات

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

عدالتی حکم کے باوجود ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، ضلع کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں خلاف ضابطہ تعمیرات کروانے والا ریحان الائچی پٹہ سسٹم سرگرم ہے ، جسے سرکاری افسران کی مکمل معاونت حاصل ہے ، ذرائع کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن پلاٹ نمبر A24. A25. 16.789 پر خلاف ضابطہ تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے ، ڈائریکٹر سمیع جلبانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر احسن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عزیر امتیاز ، سینئر بلڈنگ انسپکٹر رضوان آرائیں اور بلڈنگ انسپکٹر خرم سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ سرکاری افسران بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے اہم کارندے بنے ہوئے ہیں ، کورنگی اللہ والا ٹاؤن ناجائز طریقے سے تعمیر ہونے والی عمارتوں سے کروڑوں روپے بٹور چکے ہیں ، پٹہ سسٹم میں نمایاں حیثیت رکھنے والے افسران خود کو اعلیٰ حکام کا قریبی ظاہر کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ سسٹم کی ایماء پر غیر قانونی طریقے سے عمارتوں کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں