تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں واپسی کاعندیہ
شیئر کریں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں،شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں، شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، ن لیگ کے ایم این اے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے اور پھر شامل کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کے لوگ بری طرح پھنس گئے ہیں، اسحق ڈار نے پٹرول بڑھانا تھا لیکن نہیں بڑھایا،اس کا مطلب ہے کہ اب آئی ایم ایف نہیں آئے گی، انہیں دو ارب ڈار کا قرضہ تو ملا جبکہ دو ارب ڈالر ترسیلات زر میں بھی کمی آگئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہوگی، میں بھی چاہتا ہوں کہ اتحاد والا کام ختم ہو۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہارنے کی وجہ تنظیمی کمزوری ہے، اور اس کے ساتھ پیپلزپارٹی کی دھاندلی بھی شامل ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی زیادہ کمی نہیں آئی ، باجوہ لیکس کیس میں گرفتار صحافی شاہد اسلم کے حوالے سے احتجاج کرنے جارہے ہیں۔