میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم نے ٹاؤنز میں اختیارات دیے، جو بھی میئر بنے رونا دھونا نہ کرے، وزیراعلیٰ سندھ

ہم نے ٹاؤنز میں اختیارات دیے، جو بھی میئر بنے رونا دھونا نہ کرے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو بھی میئر آئے وہ اختیارات کا رونا نہ روئے۔ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈ ان ایران نمائش کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں، ایک دور میں سندھ میں فارسی سرکاری زبان تھی، دونوں ممالک باہمی تجارت کو بڑھا سکتے ہیں ، سندھ میں تھر کول میں بجلی، گیس، فرٹلائیزر، ڈیزل بنانے کے بڑے مواقع ہیں، ایران کی کمپنیاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کے خدشات تھے لیکن انتخابات پرامن طور پر ہوئے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے واضح برتری حاصل کی، لوگوں نے پیپلزپارٹی پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی۔ اس بار الیکشن میں آر ٹی ایس نہیں تھا، پچھلی بارآرٹی ایس ہونے سے انتخابی نتائج 4 روز بعد آئے تھے، جو بھی میئر بنے وہ کراچی کی بہتری کے لئے کام کرے اختیارات کا رونا نہ روئے۔انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جس کاکراچی میں ووٹ بینک ہے، ایم کیوایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے ٹرن آؤٹ پرفرق پڑا، ہم نے آخری حد تک کوشش کی ایم کیو ایم الیکشن لڑے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں