میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید

بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید

جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت میں مسلمان دشمن مودی سرکار نے 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد کو شہید کر دیا۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند وزیر اعلی آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں مسلمان کش کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاستی مشینری مسلمانوں کو ختم کرنے کے سرکاری ایجنڈے پرعمل درآمد کر رہی ہے۔ اترپردیش میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کر دیا۔ سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کو بلڈوزر کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام نے دعوی کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا۔ مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پزیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں