میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بلدیاتی انتخابات مکمل، نتائج میں تاخیر، الیکشن کمیشن کے خلاف شکوک میں اضافہ

کراچی میں بلدیاتی انتخابات مکمل، نتائج میں تاخیر، الیکشن کمیشن کے خلاف شکوک میں اضافہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا ہے، پولنگ کا وقت ختم ہوئے 7 گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن پولنگ ایجنٹس کو بھی فارم 11 اور 12 نہ دیے جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، اردو یونیورسٹی میں قائم ڈی آر او آفس میں صحافیوں کو کوریج سے روک دیا گیا۔ کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے دنگل کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج میں غیر معمولی تاخیر ہوگئی ہے۔ ایسا پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے کہ پورے شہر کراچی کی 246 یونین کمیٹیوں میں سے کسی ایک کے بھی مکمل نتائج نہیں دیے گئے۔ یوں پانچ بجے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سات گھنٹے گزرنے کے باوجود رات 12 بجے تک کسی ایک یوسی کا بھی سرکاری یا غیر سرکاری نتیجہ سامنے نہیں آسکا، جس سے انتخابی نتاج پر شکوک وشبہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں یونین کمیٹیوں کے وارڈ کے نتائج موجود ہیں مگر الیکشن کمیشن نے اپنے خلاف شکوک میں اضافہ کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں