میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے 14 سال کے طویل وقفے کے بعد کراچی پہنچ گئی ۔جنوبی افریقا کا 38 رکنی اسکواڈ خصوصی پرواز کے ذریعے شہر قائد پہنچا ہے ۔ ایئرپورٹ اور شارع فیصل پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 2007 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان پہنچی ہے اور 14سال بعد پاکستانی سر زمین پر کرکٹ کھیلے گی۔مہمان ٹیم چارٹرڈ طیارے سے کراچی پہنچی ہے ، ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جب کہ ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقا کے آفیشلز بھی کراچی پہنچے ہیں۔مہمان کھلاڑی کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد مقامی ہوٹل میں 5 روز قرنطینہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق تمام کے منفی ٹیسٹ پر کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے ۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ یہ میچز 11، 13 اور 14 فروری کو ہوں گے ۔ادھر جنوبی افریقا کے خلاف 20 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، قیادت کے فرائض بابر اعظم سرانجام دیں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں عابدعلی، عمران بٹ، اظہر علی، شاہین آفریدی، فہیم اشرف، یاسر شاہ، آغا سلمان ، سرفراز احمد، محمد رضوان اور فواد عالم شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق، آغا سلمان، کامران غلام، نعمان خان، تابش خان، سعود شکیل، حسن علی، حارث روف اور ساجد خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں