سوشل میڈیا ان گائیڈڈ میزائل ہے ،بشریٰ انصاری
شیئر کریں
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ان گائیڈڈ میزائل کی طرح ہے اگر اسے بغیر سوچے سمجھے داغ دیا جائے تو اس کے ہر صورت منفی نتائج نکلنے ہیں،ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کم جبکہ لوگوںکی دل آزاری اور پگڑیاں اچھالنے کیلئے زیادہ استعمال ہے ۔ ایک انٹر ویو میںانہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا اس صدی کی سب سے مفید ایجاد ہے لیکن یہ سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس سے کتنا استفادہ کر رہے ہیں ۔ اگرہماری نوجوان نسل اس کادرست اورمثبت استعمال کرے تواس کے ذریعے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میںہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ کسی کی دل آزاری کریں اورنہ کسی کے لئے اپنے دل میں بغض رکھیں ،میںاپنے سینئر زاورجونیئرز کا دل سے یکساں احترام دل کرتی ہوں،ہمیشہ خوش رہتی ہوں اور اپنے پرستاروں کو بھی اس کی تلقین کرتی ہوںکہ اپنے چہروںپر ہمیشہ مسکراہٹ رکھیں۔