میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملائیشیا نے پی آئی اے کا جہاز قبضے میں لے لیا

ملائیشیا نے پی آئی اے کا جہاز قبضے میں لے لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ایئر پورٹ پر مقامی حکام نے قبضہ میں لے لیاہے،پرواز پی کے 895 کراچی سے کوالالمپور پہنچی تھی، پی آئی اے نے حکومت پاکستان سے معاونت طلب کرتے ہوئے معاملہ سفارتی محاذ پر اٹھانے کی درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پرملائشیا میں پی آئی اے کاطیارہ قبضہ میں لیا گیا ہے،ایئر لائن نے 2015 میں بوئنگ 777 طیارہ ویتنام کی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ طیارہ لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے پر روکا گیا ، لیز کمپنی کو قابل ادا رقم تقریبا 14ملین ڈالر ہے، عدالتی حکم پر طیارے کو ٹیک آف سے قبل روکا گیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے کو قبضہ میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی،طیارہ ملائشیا کی مقامی عدالت کے حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے،لیز پر لئے گئے طیاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں