میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر طیارے کو تحویل میں لیا گیا، ترجمان پی آئی اے

لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر طیارے کو تحویل میں لیا گیا، ترجمان پی آئی اے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے، طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائیشیا میں طیارہ قبضے میں لیا گیا، اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے، پی آئی اے اور برطانیہ کی عدالت میں زیر التوا دوسرے فریق کے مابین قانونی تنازعہ سے متعلق یک طرفہ فیصلہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول صورتحال ہے اور پی آئی اے نے سفارتی چینلز کے ذریعہ اس معاملے کو اٹھانے کے لئے حکومت پاکستان کی حمایت حاصل کی ہے اور ان کے سفر کے متبادل انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ طیارہ روکنا ناقابل قبل عمل ہے ۔ترجمان نے کہاکہ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ معاملہ سفارتی محاذ پر اٹھایا جائے۔عبد اللہ نے کہاکہ مسافروں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور مسافروں کی وطن واپسی کیلئے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا ہے جبکہ جہاز کا 18 رکنی عملہ بھی کوالالمپور میں پھنس گیا ہے ،جہاز کے عملے کو اب 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قابل ادا رقم مبینہ طور پر14 ملین ڈالرز ہے،ادائیگی کے حوالے سے لندن میں معاملہ ثالثی کے مراحل میں ہے ، ثالثی کے باوجود لیزکمپنی نے ملائیشیا کی مقامی عدالت سے طیارہ روکے جانے کاحکمنامہ جاری کرایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں